As lawyers, judges know what case to decide - Salman Akram Raja
Posted By: Akram Khan on 21-10-2024 | 12:27:35Category: Political Videos, Newsسیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بطور قانون دان ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کا پتہ ہے کس کیس کا کیا فیصلہ کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئین آزادی رائے کا حق دیتا ہے یہ بنیادی حقوق ہے، جبر کرنے والوں کو کہہ دیا گیا کہ مرضی کا قانون بنا لو۔
انہوں نے کہا کہ کل ہر پاکستانی کے ساتھ ایک واردات ہوئی ہے، عدلیہ نے تیس چالیس سال سے جو آزادی حاصل کی اس کا گلہ گھونٹ دیا گیا۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم عدالتوں میں لڑتے رہیں گے مگر اب مدافعت کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، قانون کی حکمرانی کا خواب اب بہت دور ہو گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ آئین کی روح پر ایک جعلی اسمبلی سے حملہ کیا گیا، آئینی عدالتوں کے پاس جائیں گے مگر ان آئینی عدالتوں سے اب انصاف نہیں ملے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کل ایک شخص نے محمد علی جناح سمیت اپنے بزرگوں کا نام لے کر پورے نظام اور آئین کو تباہ کر دیا، چارٹر آف ڈیموکریسی بھی دو جماعتوں کے درمیان تھا جو میری نظر میں غلط تھا۔
سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ اگر عدالتوں میں آواز بلند نہیں کرنے دیں گے تو ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے، ہم اب آئینی پٹیشن لے کر کس عدالت میں جائیں گے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











