The demand of the Speaker of the Assembly to de-seat the PML-N who did not vote on the constitutional amendment
Posted By: Jabba on 21-10-2024 | 16:22:43Category: Political Videos, Newsاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئینی ترمیم پر ووٹ نہ دینے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے عادل بازئی کو نااہل قرار دے کر انہیں ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے عادل بازئی کو نااہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بھجوایا تھا۔ عادل بازئی کل ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔
عادل بازئی نے ن لیگ جوائن کرکے بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے اپنے خط میں عادل بازئی کو فوری ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











