If even one lawyer had protested against Justice Munir, we would not have to see today, Ali Ahmed said
Posted By: sabar on 21-10-2024 | 16:23:32Category: Political Videos, Newsسابق صدر سپریم کورٹ بار علی احمد کرد نے کہا ہے کہ مولوی تمیز الدین کے وقت جسٹس منیر نے بدنام فیصلہ کیا، جسٹس منیر کے خلاف کوئی ایک وکیل احتجاج کرتا تو آج کا دن دیکھنا نہ پڑتا۔
کوئٹہ میں بلوچستان کے وکلاء رہنما راجب بلیدی، صدر ہائی کورٹ افضل حریفال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں علی احمد کرد نے کہا کہ ملک میں بہت تیزی سے بڑی تبدیلی آ رہی ہے، اسلام آباد سپریم کورٹ میں حامدخان نے پریس کانفرنس کی ہے۔
سابق صدر سپریم کورٹ بار نے مزید کہا کہ وکلا نے آمروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جبکہ سیاسی جماعتوں نے آمروں کا ساتھ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وکلاء ایکشن کمیٹی کے 26 اکتوبر 2024ء کے اجلاس میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
راحب بلیدی نے کہا کہ جنہوں نے آئینی ترمیم کی مخالفت کی وہ ہماری تحریک میں شامل ہوں، ترمیم کے بعد عدالتیں آئینی نہیں رہیں بلکہ سیاسی ہوں گی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











