70% increase in foreign investment in the first three months of this year
Posted By: Khan on 21-10-2024 | 16:24:51Category: Political Videos, Newsپاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری 70 فیصد اضافے سے 90 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ستمبر میں ملک میں 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ ہوئی۔ ملکی نجی شعبے میں ساڑھے 38 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ سے پونے 5 کروڑ ڈالر نکالے گئے ہیں۔
ستمبر میں سرکاری شعبے میں سات کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر کے اعداد شامل کرنے کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں 90 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
ملکی نجی شعبے میں 77 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی ہے جبکہ تین مہینوں میں اسٹاک مارکیٹ سے 2 کروڑ 28 لاکھ ڈالر نکالے گئے ہیں۔
تین مہینوں میں حکومت کے بلز اور بانڈ میں 15 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











