People's Party has given 3 names for the appointment committee of Chief Justice of Pakistan, sources
Posted By: sadar on 21-10-2024 | 16:26:22Category: Political Videos, Newsپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کمیٹی کیلئے 3 نام دے دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کےلیے پیپلز پارٹی نے نوید قمر، راجہ پرویز اشرف اور فاروق ایچ نائیک کے نام بھجوا دیے، خصوصی کمیٹی چیف جسٹس کے نام کا اعلان کرے گی۔
خیال رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی سے آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد 26ویں آئینی ترمیم پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دستخط کر دیے، جس کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
آئینی ترمیم بل 2024ء ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا
آئینی ترمیم بل 2024ء ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 26ویں آئینی ترمیم فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی۔
ترمیم کے بعد سب سے پہلے خصوصی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، آرٹیکل 175 اے کی شق 3 کے تحت کمیٹی نئے چیف جسٹس کا تقرر عمل میں لائے گی۔
چیف جسٹس پاکستان آرٹیکل 175 اے کی ذیلی شق 3 کے تحت 3 سینئر ججز کے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے، پارلیمانی کمیٹی 3 ججز میں سے ایک جج کا تقرر کرے گی۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی چیف جسٹس پاکستان کا تقرر کر کے نام وزیرِ اعظم کو ارسال کرے گی، وزیرِ اعظم چیف جسٹس کے تقرر کی ایڈوائس صدر کو بھجوائیں گے۔
26 ویں آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کی تقرری 3 دن قبل ہو گی، چیف جسٹس کی تقرری کے لیے نام بھیجنے کے لیے 35 گھنٹوں کا وقت باقی ہے۔
چیف جسٹس 22 اکتوبر رات 12 بجے تک 3 نام آئینی کمیٹی کو بھیجنے کے پابند ہیں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












