It's sad not to have children, after reaching the age of 50 I felt this void, Anupam Kher
Posted By: kher on 21-10-2024 | 16:30:38Category: Political Videos, Newsبالی ووڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار انوپم کھیر اپنی اہلیہ کیرون کھیر سے اولاد نہ ہونے کا دکھ محسوس کرتے ہیں، انکے مطابق انھیں 50 برس کی عمر کو پہنچنے پر یہ خلا محسوس ہونا شروع ہوا۔
واضح رہے کہ 69 سالہ انوپم کھیر نے کیرون کھیر سے 1985 میں شادی کی۔ انکا کہنا ہے کہ انکی اپنے سوتیلے بیٹے سکندر کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔
یاد رہے کہ سکندر، انوپم کھیر کی اہلیہ کیرون کھیر کے پہلے شوہر سے پیدا ہونے والے بیٹے ہیں۔
چالیس برس قبل فلمی کیریئر شروع کرنے اور 500 سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والے سینئر اداکار نے انکشاف کیا کہ سوتیلے بیٹے سے اچھے تعلقات کے باوجود وہ اپنی حیاتیاتی اولاد کے نہ ہونے کی کمی محسوس کرتے ہیں۔
شوبھانکر مشرا کے ساتھ ایک انٹرویو میں انھوں نے اولاد کے تولد ہونے اور اسے پالنے پوسنے کے تجربے سے محروم ہونے کا بھی تذکرہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ کافی پہلے یہ سب کچھ اتنا محسوس نہیں ہوتا تھا لیکن اب کبھی کبھی میں یہ سوچتا ہوں خاص کر پچھلے سات آٹھ برسوں میں کہ میری بھی اولاد ہوتی۔
ایسا نہیں ہے کہ سکندر سے میں خوش نہیں، لیکن سوچتا ہوں کہ یہ کتنا خوش کن ہوتا ہے کہ ایک آپکے سامنے بچہ پیدا ہوکر بڑا ہو، یہ ایک ایماندارانہ جواب ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












