Singer Anoop Jalota advises Salman Khan to apologize to the Bishnoi community
Posted By: baar on 21-10-2024 | 16:31:58Category: Political Videos, Newsگینگسٹر لارنس بشنوئی کے ساتھ چل رہی کشیدگی کے پیش نظر مشہور گلوکار انوپ جلوٹا نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بشنوئی برادری سے معافی مانگ لیں۔
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر کالے ہرن شکار کیس کے باعث تنازع کی زد میں ہیں جبکہ انہیں حالیہ دنوں میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں اور ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا، جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
یہ واقعات لارنس بشنوئی اور ان کے گینگ کے ساتھ تنازع سے جڑے ہوئے ہیں۔ بشنوئی گروہ نے سلمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بشنوئی برادری کے مندر جا کر کالے ہرن کے قتل پر معافی مانگیں۔
ایک انٹرویو میں انوپ جلوٹا نے کہا کہ "یہ وقت نہیں کہ اس بات پر بحث کی جائے کہ کس نے قتل کیا اور کس نے نہیں؟ سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیق کو اسی تنازع کی وجہ سے مبینہ طور پر قتل کیا گیا تھا اس لیے اب تنازع کو حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "میری سلمان خان سے چھوٹی سی درخواست ہے کہ وہ مندر جائیں اور معافی مانگیں تاکہ وہ اور ان کا خاندان محفوظ رہ سکے۔ مجھے یقین ہے کہ بشنوئی برادری ان کی معافی کو قبول کر لے گی۔"
خیال رہے کہ 1998 کی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی ریاست راجستھان میں شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے مبینہ طور پر کالے ہرن کا شکار کیا تھا۔ بشنوئی برادری کالے ہرن کو مقدس جانور مانتی ہے، لہٰذا اس واقعے کے بعد سے بشنوئی برادری میں شدید غم و غصہ ہے۔
یاد رہے کہ سلمان خان کو 2018 میں اس کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












