The announcement of Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa once again going to Islamabad's D Chowk
Posted By: amin on 22-10-2024 | 15:28:07Category: Political Videos, Newsوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر اسلام آباد جانے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ ڈی چوک پر جاکر دکھائیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آزاد عدلیہ کو آزاد نہیں چھوڑا گیا جبکہ ہمارا لیڈر بے گناہ جیل میں قید ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد دوبارہ جائیں گے اور ڈی چوک بھی جاکر دکھائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہم نے پر امن احتجاج کرنا تھا، ہم پر جبر کیا گیا، حکومت کے اداروں اور مشینری کو استعمال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو اغواء کیا گیا ، ابھی بھی ہمارے بہت سے لوگ غائب ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کمر میں چھرا گھونپنے والے غدار ہیں، ان غداروں اور ضمیر فروشوں سے جان چھوٹ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غدار غدار ہے، مشکل حالات میں سب کا پتا چلتا ہے، غداروں سے جان چھوٹے گی تو نوجوانوں کو موقع ملے گا، نئی قیادت سامنے آئے گی، جو ملک کو سنبھالے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پاکستان کا ہر ادارہ انھوں نے تباہ کر دیا ہے، لوگوں پر جبر کریں گے تو وہ اس کے خلاف اٹھیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں ملک کی کوئی پرواہ نہیں، اس لیے کہ ان کا سب کچھ باہر ہے، ترمیم پاس کرنے کے لیے حکومت نے اپنے نمبر پورے کرنے تھے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












