The world has become a silent spectator to Israeli brutality, Prime Minister Shehbaz Sharif
Posted By: sardar on 23-10-2024 | 14:50:17Category: Political Videos, Newsوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے جنگ بندی کےلیے موثر کردار ادا نہیں کیا۔ اسرائیل کی جانب سے بےگناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، دنیا اسرائیلی بربریت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء کے اعزا میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ کھلے دل سے فلسطینی طلبا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ مہمان نہیں ہمارے بھائی ہیں،پاکستان جتنا میرا ہے اتنا ہی آپ کا گھرہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلسطین میں شہر کے شہر اور گاؤں کے گاؤں تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں، سلامتی کونسل کی قراردادیں اور عالمی عدالت انصاف بے بس نظر آ رہی ہیں۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی برادری کی سفارشات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے جنگ بندی کےلیے موثر کردار ادا نہیں کیا، اسرائیل نے ظلم اور بربریت سے 43 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











