Tosha Khana 2 Case: The bail bond of Bushra Bibi could not be issued
Posted By: tosad on 23-10-2024 | 14:51:57Category: Political Videos, Newsبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے معاملے میں روبکار جاری نہ ہوسکی۔
سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور اسپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث روبکار جاری نہ ہوسکی۔
پی ٹی آئی وکلا مچلکے جمع کروانے کیلئے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے اور عدالتی وقت ختم ہوگیا۔
بشریٰ بی بی کے وکلا خالد یوسف اور خدیجہ صدیقی نے ایڈمنسٹریٹو جج جواد عباس کی عدالت سے بھی رجوع کیا تھا۔ ایڈمنسٹریٹو جج جواد عباس پہلے ہی کمرہ عدالت سے روانہ ہوچکے تھے۔
بشریٰ بی بی کے وکلاء جوڈیشل کمپلیکس سے ضلع کچہری پہنچے تھے۔ بشریٰ بی بی کے وکلا نے ضلع کچہری میں سیشن جج ویسٹ کی عدالت سے بھی روبکار جاری کرنے کی استدعا کی۔
عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل کے ڈیوٹی ججز کی لسٹ میں سیشن جج ویسٹ کا نام شامل نہیں ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











