Ayatollah Khamenei is seriously ill, his son Mujtaba may succeed him, American newspaper
Posted By: dsadar on 27-10-2024 | 16:40:24Category: Political Videos, Newsایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای شدید بیمار ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے دوسرے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ان کے جانشین ہوسکتے ہیں۔
اخبار کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کور کو آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے جانشین کے تقرر کے معاملے میں رائے دینے کا حق حاصل ہے۔
واضح رہے کہ اس سال مئی میں ہیلی کاپٹر کریش میں سابق صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد مرشد اعلیٰ کے جانشینی کے تقرر کے مسئلہ پر تشویش بڑھ گئی ہے۔
علم میں رہے کہ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای جون 1989 میں امام سید روح اللّٰہ خمینی کے انتقال کے بعد سے بحیثیت سپریم لیڈر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
علاوہ ازیں امریکی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران چند ہفتوں میں بم بنانے کےلیے مطلوبہ مقدار میں یورینیم بنانے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











