Those who are not selected does not mean that they can never come, Aqib Javed
Posted By: Jabba on 27-10-2024 | 16:42:01Category: Political Videos, Newsمینز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی آئندہ کے ٹورز کیلئے منتخب نہیں ہوئے اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آئندہ کبھی نہیں آ سکتے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ملتان اور راولپنڈی کے گراؤنڈ پر اسٹاف نے بہت محنت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سنتے تھے کہ پچز نہیں بنتیں، اگر معلومات ہوں، محنت کی جائے تو ہدف پورا ہوسکتا ہے۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کس کے خلاف کیسے جانا ہے، ہوم ایڈوانٹیج کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وائٹ بال ٹیم کےلیے ینگ ٹیم کو موقع دینا پڑتا ہے۔ ٹیم کی تشکیل کےلیے ینگ ٹیلنٹ کو لانا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جوم نتخب نہیں ہوئے اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آئندہ کبھی نہیں آ سکتے۔ افتخار احمد اور شاداب خان بہترین کھلاڑی ہیں۔

Solution to Yemen's Crisis - Ismail Baghaei's Major Statement
Experts Warn of the Growing Threat of Inhumane AI
KP CM Announces Long March, Will Lead It Himself - TTAP Assures PTI
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash












