Lahore - Alleged torture of actress Nargis by her husband Inspector Majid Bashir
Posted By: sadar on 01-11-2024 | 15:18:23Category: Political Videos, Newsلاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس کے مطابق میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے بعد اداکارہ نرگس رات کو تھانے آئیں لیکن انہوں نے مقدمے کے اندراج کی ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ نرگس کے بھائی کا الزام ہے کہ بہنوئی روزانہ اُن کی بہن پر تشدد کرتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نرگس کے بھائی یا دیگر اہلِ خانہ میں سے کسی کی جانب سے بھی ابھی تک مقدمے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے، اگر کوئی درخواست موصول ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند برس پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی۔
شادی کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب اداکارہ اپنا بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











