Attack on Faiz Isa's car in London, Ministry of External Affairs issued strict orders to the High Commission
Posted By: Khan on 03-11-2024 | 13:04:40Category: Political Videos, Newsپاکستانی وزارت خارجہ نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اُن کی اہلیہ کو ہراساں کرنے کے معاملے میں سخت احکامات جاری کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے برطانوی ہائی کمیشن کو اس معاملے میں قانونی کارروائی کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی وزارت نے سابق چیف جسٹس اور اُن کی اہلیہ کو ہراساں کرنے میں ملوث تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
وزارت خارجہ ذرائع کے مطابق ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کےلیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو ویڈیوز کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کا حکم دیا تھا۔
انہوں نے صاف الفاظ میں کہا تھا کہ حملہ آوروں کی شناخت کا عمل مکمل کرنے کے بعد ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔
محسن نقوی نے مزید کہا تھا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کی کار پر حملہ ہوا، اس واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے، قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیوں کا سامنا تھا تو سیکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی تھی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











