Australia has plan to challenge rival players - Abbas Afridi
Posted By: baarvd on 03-11-2024 | 13:07:20Category: Political Videos, Newsپاکستان کے فاسٹ بولر عباس آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں حریف پلیئرز سے نبرد آزما ہونے کے لیے پلان ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عباس آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز کافی مشکل ہوتی ہیں، وہاں کھیل چکے ہیں، اندازہ ہے کہ کیسی کنڈیشنز ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں کیمپ کافی مددگار ثابت ہو گا، یہاں ہم اپنے اسکل پر کام کر رہے ہیں، سلوور ون سے ٹارگٹ کرنا چاہوں گا۔
عباس آفریدی کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز اچھے پلیئر ہیں، خواہش ہے کہ آسٹریلیا کے دورے میں ان سے کچھ سیکھ سکوں۔
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ہمیشہ نوجوانوں کو سپورٹ کرتے ہیں، اگر بولرز رنز بھی دیتا ہے تو وہ حوصلہ دیتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیٹنگ شروع ہی سے پسند رہی ہے، اس پر کام کر رہا ہوں، کوشش کر رہا ہوں کہ ایک اچھا آل راؤنڈر بن سکوں۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












