190 million pound reference against founder PTI entered the final stage
Posted By: patta on 06-11-2024 | 17:08:48Category: Political Videos, Newsبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پیشی کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں۔
وکلا صفائی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے 35 گواہوں پر جرح مکمل کرلی، آج کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے ریفرنس کے آخری گواہ پر جرح مکمل کی۔
ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی افسر عمر ندیم پر وکلا صفائی نے جرح میں 3 ماہ لگائے۔ 37 سماعتوں کے بعد آخری گواہ پر باالآخر جرح مکمل کرلی گئی۔
دوران سماعت قومی احتساب بیورو (نیب) پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید کوئی شواہد پیش نہیں کرنا چاہتے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے 342 کے بیان کیلئے 8 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے سماعت ملتوی کردی۔ 8 نومبر کو دونوں ملزمان کو 342 کے بیان کے سوالنامے دیے جائیں گے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











