PTI founder gave call for Islamabad march on November 24: Faisal Chaudhry
Posted By: Akram Khan on 13-11-2024 | 12:40:30Category: Political Videos, Newsبانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ بانیٔ تحریکِ انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دے دی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے اسلام آباد مارچ کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے، انہوں نے کمیٹی کے نام منظرِ عام پر لانے سے انکار کر دیا ہے۔
اس حوالے سے فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہو گا، احتجاج پاکستان بھر اور پوری دنیا میں ہو گا۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ احتجاج تب تک ختم نہیں ہو گا جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے، بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ احتجاج کی یہ فائنل کال ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 26 ویں ترمیم واپس لی جائے اور ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر ٹرائل گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے، بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ احتجاج میں پی ٹی آئی کی پوری لیڈر شپ نکلے گی۔
فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ ساری پارٹی کو پتہ ہے کہ کس نے کیا کرنا ہے، احتجاج ختم کرنے کا اختیار ایک کمیٹی کو ہو گا، بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاہم نام نہیں بتاؤں گا، کیونکہ پھر انہیں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور بھی قافلہ لے کر کے پی سے نکلیں گے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











