Defeating the nefarious intentions of the enemy is top priority: Army Chief
Posted By: Khan on 22-11-2024 | 11:45:54Category: Political Videos, Newsآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف کو خطے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کی پیش رفت پر جامع بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اور فیلڈ کمانڈرز بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے فوجیوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ یہ قربانیاں قومی عزم کی بنیاد ہیں، یہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل جذبے اور لگن کو تحریک دیتی ہیں۔
انہوں نے دشمن دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے عزم کو دہرایا اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیر قانونی عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











