Chief Minister Maryam Nawaz has become king, I will not meet her now: Governor Punjab
Posted By: Jabba on 22-11-2024 | 11:46:26Category: Political Videos, Newsگورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بادشاہ بن گئی ہیں، نہ ہی کبھی فون کیا اور نہ ہی میرٹ کے حوالے مشاورت کرتی ہیں، اب مریم نواز سے نہیں ملوں گا۔
انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو ن لیگ کی وزراتِ عظمیٰ قائم نہیں رہے گی، پنجاب میں معاملات میرٹ پر نہیں چل رہے۔
گورنر سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ بطور اتحادی ہم سے مشاورت کی جائے، خود وزیر اعلیٰ سے ملنے گیا اور انہیں باور کروایا کہ بطور اتحادی پیپلز پارٹی کی طرف سے ان کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ 6 ماہ فون پر بار بار رابطے کی کوشش کی مگر زیرو رسپانس آیا، اس لیے اب مریم نواز سے نہیں ملوں گا۔
گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اب ڈیڈ لاک پیدا ہو چکا ہے، اپنی قیادت کو پنجاب کی صورتِ حال سے آگاہ کر دیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں ن لیگ کے ساتھ حکومت میں اتحاد کا تجربہ تلخ تھا، تحریری معاہدے اور مشاورتی کمیٹیاں تشکیل دینے کے باوجود کوئی عمل درآمد نہیں ہوتا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












