Top Rated Posts ....
Search

The political grave of PTI founder was dug by his own people - Faisal Vawda

Posted By: Jabba on 23-11-2024 | 11:44:32Category: Political Videos, News


سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ کہا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے، بالکل ویسا ہی ہوا۔

ایک بیان میں فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد 24 نومبر کو جو کوئی اسلام آباد آیا تو توہینِ عدالت کے تحت ایم این اے اور ایم پی اے کی سیٹ کھونی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے تیار کھڑی ہے، ہاؤس اریسٹ یا پھر مچھ جیل والی بات مت بھولیے گا۔

فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ جن کی رہائی ہوئی ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے پھر گلہ نہ کرنا۔

واضح رہے کہ کل 24 نومبر کو پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا ہے۔

محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر نے موجودہ صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو کی، وفاقی وزیرِ داخلہ نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی صورتِ حال سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس اور دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.