The new revolutionary Baji has not woken up yet, Uzma Bukhari
Posted By: Khan tata on 24-11-2024 | 11:56:52Category: Political Videos, Newsوزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نئی نئی انقلابی باجی ابھی تک سو کر نہیں اٹھیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی ایک بندہ بھی باہر نہیں نکلا، پنجاب میں 104 ایم پی اے ہیں، لاہور میں سب سکون ہے کوئی افراتفری نہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا والے صرف تماشا لگائیں گے، انقلاب کہیں سڑک پر ہی رہ جائے گا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ میں روز انتظار کرتی ہوں کہ قاسم اور اس کا بھائی بھی باپ کیلئے آئیں، بشریٰ بی بی نے بیان دے کر فون بند کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے احتجاج کرنیوالے اساتذہ سے کہا احتجاج میں شامل ہو جائیں مطالبات مان لیں گے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل ایف 10 سے 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، وہ کس کے مہمان تھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں، آج ورک فرام ہوم اور ورک فرام سٹی ہوگا۔