Nawaz Sharif! I apologize for insulting you, accusing you: Javed Badr
Posted By: Jabba on 06-12-2024 | 12:09:43Category: Political Videos, Newsتحریکِ انصاف کے سابق رہنما جاوید بدر نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے معافی مانگ لی۔
جاوید بدر نے نواز شریف کے نام کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں آپ سے اپنی گستاخیوں، الزام تراشی اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر معافی مانگتا ہوں۔
جاوید بدر نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آپ میری غلطیوں کو ماضی کے دور کی جہالت اور نادانی سمجھ کر معاف کر دیں گے، یہ خط کسی دباؤ اور لالچ کے بغیر صرف آخرت کے ڈر اور ضمیر کی آواز پر لکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 سال سے زائد عرصہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر قوم کے بچوں کی غلط سیاسی تربیت کی، ان بچوں کے والدین اور پوری قوم سے بھی معافی مانگتا ہوں۔
جاوید بدر نے کہا ہے کہ نواز شریف پر جھوٹے کیس بنوائے گئے اور جیل میں رکھا گیا، اللّٰہ تعالیٰ کا انصاف بر حق ہے، آپ کو دوبارہ عزت و مقام ملا، ہم نے سیاست میں زہر گھولا اور نوجوانوں کے ذہنوں میں انتشار بھرا جس کا خمیازہ کئی سال تک بھگتنا پڑے گا۔
جاوید بدر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو تب چھوڑا جب بزدار کو وزیرِ اعلیٰ اور بشریٰ بی بی کو کرپشن کی کھلی اجازت دی گئی، پی ٹی آئی حکومت نے خزانہ خالی کیا، انٹرنیشنل تعلقات خراب کیے اور فوج کے خلاف شر انگیزی کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان میں استحکام پیدا کرنے پر آپ کو اور آپ کی تمام ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، زندگی میں آپ سے کبھی ملاقات ہوئی تو آپ کے سامنے اپنی غلطیوں کا اعتراف کروں گا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











