I am not a running woman: Bushra Bibi
Posted By: Jabba on 06-12-2024 | 12:11:30Category: Political Videos, Newsبانیٔ تحریکِ انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ میں بھاگنے والی عورت نہیں، مجھے ڈی چوک میں اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا۔
چارسدہ میں بشریٰ بی بی اسلام آباد دھرنے میں جاں بحق ہونے والے تاج الدین کے گھر گئیں جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہادتوں کی وجہ سے بہت تکلیف میں تھی۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ لوگ جھوٹ کیوں بول رہے تھے، ڈی چوک پر رات ساڑھے 12 بجے میں اپنی گاڑی میں اکیلی تھی، کسی کو نہیں پتہ تھا کہ میری گاڑی کون سی ہے، وہ ڈی چوک زبردستی خالی کرا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ خان کے لیے نکلنے والوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑ سکتی تھی، میں وہاں سے نہیں ہٹی تھی کیونکہ خان نے ہٹنے کا نہیں کہا تھا، میں نے سب کو کہا تھا کہ مجھے اکیلا نہیں چھوڑنا۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں نے صرف آپ کو بتانا ہے کہ میں وہاں اکیلی تھی، مجھے سب نے چھوڑ دیا تھا، بہت سے لوگ گواہ ہیں، جو لوگ روڈ خالی کرا رہے تھے وہ بھی گواہ ہیں۔
سابق وزیرِ اعظم کی اہلیہ نے کہا کہ جب میں وہاں سے نہیں جا رہی تھی تو سیدھی میری گاڑی پر فائرنگ ہوئی، باقی قافلہ بعد میں آیا۔
انہوں نے کہا کہ پٹھانوں نے ہمیشہ غیرت مندی کا ثبوت دیا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ شہداء کے گھر جانا ہے، ورکرز بانیٔ کے نام پر شہید ہوئے ہیں۔
اس موقع پر بشریٰ بی بی نے تاج الدین کے ورثاء کو 1 کروڑ روپے کا چیک بھی دیا اور زاہد آباد میں شہید تاج الدین کے نام سے گرلز ہائی اسکول بنانے کا اعلان بھی کیا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












