US allegations are baseless and illogical - Pakistan
Posted By: Akram nayaab on 21-12-2024 | 11:23:21Category: Political Videos, Newsامریکی سینئر عہدیدار کے تھنک ٹینک میں بیان پر دفترِ خارجہ کا ردِعمل سامنے آ گیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق امریکی الزامات بے بنیاد، غیر منطقی اور تاریخ سے لاعلمی پر مبنی ہیں، بغیر ثبوت حالیہ الزامات دو طرفہ تعلقات کے لیے معاون ثابت نہیں ہو سکتے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 1954ء سے پاکستان اور امریکا کے مثبت اور وسیع تعلقات رہے ہیں، پاکستان نے کبھی کسی بھی شکل میں امریکا کے لیے برے ارادے کا مظاہرہ نہیں کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک صلاحیتیں دفاع اور جنوبی ایشیاء میں امن کے تحفظ کے لیے ہیں، پاکستان اپنے قابلِ بھروسہ کم از کم دفاع کے حق سے دستبردار نہیں ہو گا۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے ردِعمل میں کہا ہے کہ پاکستان خطرات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیتوں کےحق سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 2012ء سے امریکی عہدے داروں نے اس موضوع پر بات کرنا شروع کی، پاکستان کی مختلف حکومتوں، قیادت اور عہدیداروں نے وقتاً فوقتاً ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











