Los Angeles - The death toll from the fire began to rise
Posted By: Akram on 12-01-2025 | 11:35:45Category: Political Videos, Newsامریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگلاتی آگ کے باعث اب بھی کم از کم 13 افراد لاپتا ہیں جبکہ 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن چکی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
متاثرہ علاقے سے ڈیڑھ لاکھ افراد محفوظ علاقوں میں منتقل ہوچکے ہیں جبکہ مزید ایک لاکھ 66 ہزار افراد کو انخلا کی وارننگ دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں لوٹ مار کی وارداتوں پر متاثرہ علاقوں میں رات کے کرفیو کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 12 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، ساڑھے 11 سو فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












