Top Rated Posts ....
Search

In flood-affected areas, 294 feeders were fully restored and 238 were partially restored.

Posted By: daad on 11-09-2025 | 14:03:44Category: Political Videos, News


سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 537 فیڈرز متاثر ہوئے، 294 فیڈر مکمل اور 238 جزوی طور پر بحال ہوگئے ہیں ، 1730100متاثرہ صارفین میں سے 1446604 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے،2لاکھ83ہزار 496متاثرہ صارفین کی بجلی ابھی تک بحال نہیں ہوسکی ۔جمعرات کوسیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر پاور ڈویژن نے رپورٹ جاری کردی ۔ فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں ٹی ٹی سنگھ، فیصل آباد ، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈی آئی خان کے 28 گرڈ اور 81فیڈرز متاثر ہوئے، فیسکو کے متاثرہ فیڈرز میں 27 مکمل اور 53 جزوی طور پر بحال ہوگئے ہیں، فیسکو کے 202436 متاثرہ صارفین میں سے 111812 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی، فیسکو کے باقی 90624 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام پانی اترنے پر 14 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے ،لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 60مکمل اور 7جزوی طور پر بحال، لیسکو کے 73734 متاثرہ صارفین میں سے 67203 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی، لیسکو کے باقی 6531 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام 12 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے ۔ لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے لاہور اور شیخوپورہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہوگیاہے۔رپورٹ کے مطابق میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں کے 174 متاثرہ فیڈرز میں سے 5 مکمل اور 165 جزوی طور پر بحال ہوگئے ہیں،میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 199129 متاثرہ صارفین میں سے 18243 صارفین کیلئے بجلی بحال ہوگئی ہے ، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔ پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق گیپکوکے کے 11 گرڈز اور 103 متاثرہ فیڈرز میں سے 96 فیڈرز مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال ہوگئے ہیں،گیپکو کے 735987 متاثرہ صارفین میں سے 734457 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی، گیپکو کے باقی 1531 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا،پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے پیسکو کے 87 فیڈرز مکمل اور 4 جزوی طور پر بحال ہوگئے ہیں ،پیسکو کے 463375 متاثرہ صارفین میں سے 461247 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی، پیسکو کے باقی 2128 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام 11 سے 12 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے ، پیسکو کے زیرِ انتظام علاقے سوات، صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 فیڈرز متاثر ہوئے ہیں، ٹیسکو کے 16 فیڈر مکمل اور 2 فیڈر جزوی طور پر بحال ہوگئے ہیں، ٹیسکو کے 31774 متاثرہ صارفین میں سے 29978 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی، ٹیسکو کے باقی 1796 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریبا 15 ستمبر شام 5 بجے تک مکمل ہونے کی توقع ہے ، رپورٹ کے مطابق ہیزیکو کے زیرِ انتظام علاقے مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈر مکمل طور پر بحال ہوگئے ہیں۔مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 537 فیڈرز متاثر ہوئے، مجموعی طور پر 294 فیڈر مکمل اور 238 جزوی طور پر بحال ہوگئے ہیں ، یوں 1730100 متاثرہ صارفین میں سے 1446604 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ،باقی 283496 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی ترجیح ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.