Top Rated Posts ....
Search

Major security forces operations in Mohmand, North Waziristan and Bannu, 19 terrorists killed

Posted By: saaga on 11-09-2025 | 14:04:37Category: Political Videos, News


خیبر پختونخوا کے علاقے مہمند ،شمالی وزیرستان اوربنوں میں کارروائیوں کے دوران 19 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے، صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے مہمند، شمالی وزیرِ ستان اور بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کو دہشت گردوں سے متعلق اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے مہمند ضلع کے علاقے گلونو میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔اسی طرح ایک اور انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔علاوہ ازیں ایک اور مقابلہ ضلع بنوں میں ہوا، جہاں سکیورٹی فورسز نے ایک اور دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد ان علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر چھپے ہوئے دہشتگردوں کو ختم کیا جا سکے۔ پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مہمند، شمالی وزیرِ ستان اور بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی ہے وزیرِ اعظم کی آپریشنز میں 19 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ،پاک فوج کے افسران و اہلکار دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں،دفاعِ وطن کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.