3 killed, 70 injured in gas tanker explosion in Mexico
Posted By: gaasa on 11-09-2025 | 14:05:29Category: Political Videos, Newsشمالی امریکا کے ملک میکسیکو میں گیس ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور70زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جنوب مشرقی میکسیکو سٹی سے گزرنے والی ایک ہائی وے پر پیش آیا جہاں گیس ٹینکر الٹ گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹینکر کے الٹتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ کچھ گاڑیاں بھی آگ کی زد میں آئیں۔ حکام کے مطابق واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور آگ بجھانے والا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس سے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔اس حوالے سے میکسیکو کے میئر نے بتایا کہ ٹینکر میں مائع پٹرولیم گیس موجود تھی، اس حادثے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 70 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رواں ہفتے میکسیکو میں ہائی ویز پر ہونے والا دوسرا بڑا حادثہ ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











