Asia Cup - Ban on India-Pakistan match, petition filed in Indian Supreme Court
Posted By: bharat on 11-09-2025 | 14:06:49Category: Political Videos, Newsمتحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ پر پابندی کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں 14 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ میچ پر پابندی لگانے اور اسے غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔یہ درخواست پونے کے سماجی کارکن کیتن تیرودکر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ جنگ کے پیش نظر بھارت اور پاکستان کے درمیان میچز نہیں کھیلے جانے چاہئییں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ میچ آئین کے آرٹیکل 21 کی خلاف ورزی ہے، جو بھارتی شہریوں کے لیے زندگی اور ذاتی آزادی کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس درخواست پر سماعت 12 ستمبرکو چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی میں بینچ کے سامنے ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کے ایشیاکپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے پربھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے وضاحت سامنے آئی تھی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی پالیسی کے حوالے سیکہا تھا کہ ہم مرکزی حکومت کو فالو کرتے ہیں، بھارت کی حالیہ پالیسی کے مطابق انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں بھارتی ٹیم کی شرکت پر پابندی نہیں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












