Top Rated Posts ....
Search

Gold prices suddenly increase by Rs 2,500 after a day of decline

Posted By: nafaaz on 13-09-2025 | 12:38:40Category: Political Videos, News


سونے کی قیمتوں میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد دوبارہ اضافی ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 645ڈالر کی سطح پر آگئی۔ دریں اثنا مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کے اضافے سے 3لاکھ 86ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2143روپے کے اضافے سے 3لاکھ 31ہزار 361روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 130روپے کے اضافے سے 4ہزار 456روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 112روپے کے اضافے سے 3ہزار 820روپے کی سطح پر آگئی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.