Top Rated Posts ....
Search

Punjab Chief Minister takes notice of exploitation of flood victims in Jalalpur Pirwala, supervision of boats handed over to administration

Posted By: Amjad on 14-09-2025 | 12:25:30Category: Political Videos, News


مدینہ منورہ (نمایندہ نوائے وقت) — جلال پور پیر والا میں نجی کشتی مالکان کی جانب سے سیلاب متاثرین کا مالی استحصال کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سخت نوٹس لے لیا۔ صدر مسلم لیگ مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ نے اس اقدام کو احسن قرار دیا۔ اب کشتیاں انتظامیہ کی نگرانی میں چلائی جائیں گی تاکہ متاثرین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دوسری جانب علی پور میں تباہ کن سیلابی ریلے کے بعد عوامی مطالبے پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور انتظامیہ کو بحالی کے کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر نے متاثرین میں خیمہ جات تقسیم کیے، ادویات اور کھانے پینے کی سہولیات کا جائزہ لیا اور متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ پارٹی اراکین نے بھی حکومتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نہ صرف انتظامی معاملات پر بروقت فیصلے کر رہی ہیں بلکہ سماجی خدمات میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.