Government's unique decision to earn more from YouTube
Posted By: Akram Khan on 14-09-2025 | 12:26:17Category: Political Videos, Newsدنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب سے دنیا بھر میں متعدد افراد اضافی آمدنی حاصل کرتے ہیں، اربوں افراد اس ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تخلیقی سوچ رکھنے والوں کے لیے یہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق کری ایٹرز ہیڈکوارٹر (Creators HQ) اور یوٹیوب نے مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ (MENA) میں پہلی بار " یوٹیوب اکیڈمی" کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو دبئی میں قائم کی جائے گی۔ دبئی حکومت کے میڈیا آفس نے جمعہ کو اس منصوبے کی باضابطہ تصدیق کی۔ یہ نئی اکیڈمی مواد تخلیق کرنے والوں کو وہ مہارتیں اور جدید تربیت فراہم کرے گی، جن کی مدد سے وہ پائیدار کیریئر بنا سکیں گے اور خطے میں ڈیجیٹل مواد کے معیار اور تنوع کو بڑھا سکیں گے۔ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کے اس وژن کا حصہ ہے جس کے تحت ملک کو کنٹینٹ اکانومی کے عالمی مرکز کے طور پر ترقی دینا ہے۔ کری ایٹرز ہیڈکوارٹر کے مطابق، یوٹیوب اکیڈمی تخلیق کاروں کو جدید علم، ڈیٹا کے استعمال اور براہِ راست تعلقات کی سہولت دے گی تاکہ وہ یوٹیوب پر زیادہ کامیابی حاصل کر سکیں۔ یو اے ای گورنمنٹ میڈیا آفس کی وائس چیئرپرسن اور "ون بلین فالوورز سمٹ" کی سی ای او عالیہ الحماڈی نے کہا کہ یہ اکیڈمی تخلیق کاروں کو تجزیاتی ٹولز، کمائی (Monetisation) اور کمیونٹی بلڈنگ جیسی حکمتِ عملیوں میں مہارت دے گی تاکہ وہ ڈیجیٹل میدان میں مستحکم اور پائیدار مستقبل بنا سکیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











