Top Rated Posts ....
Search

Professor Brij Narain - Pakistan's 'most ardent Hindu supporter' murdered in Lahore

Posted By: Akram Khan on 14-09-2025 | 15:19:00Category: Political Videos, News


برِج نرائن پاکستان کے حامی تھے، انھیں یہیں رہنا تھا۔ سو جب سنہ 1947 میں ہندوستان کی آزادی اور تقسیم کے اعلان کے بعد فسادات پھوٹے تو لاہور کے معیشت دان نکلسن روڈ پر اپنے گھر سے باہر آ کر فسادیوں کو سمجھانے لگے کہ وہ دکانوں اور مکانوں کو آگ نہ لگائیں کیوںکہ ’یہ اب پاکستان کی ملکیت ہے۔‘

لاہور سے تعلق رکھنے والے پروفیسر برِج نرائن نو آبادیاتی پنجاب میں زرعی معیشت کے تجزیے کے لیے معروف تھے۔ وہ 1888 میں پیدا ہوئے اور ہندوستان کی تقسیم سے قبل لاہور میں سناتن دھرم کالج (جو بعد میں ایم اے او کالج بنا) میں معاشیات کے پروفیسر تھے۔ انھیں پنجاب یونیورسٹی نے بھی اعزازی پروفیسر آف اکنامکس مقرر کیا تھا۔

ڈاکٹر جی آر مدن اپنی کتاب ’اکنامک تھنکنگ ان انڈیا‘ میں لکھتے ہیں کہ برصغیر کی تقسیم سے قبل پروفیسر برِج نرائن کو ’20ویں صدی کے صفِ اوّل کے ماہرینِ معاشیات میں شمار‘ کیا جاتا تھا۔ وہ مغربی ممالک کی بعض جامعات میں معاشی مسائل پر لیکچر دیتے تھے اور وہ اسی موضوع پر 15 سے زیادہ کتابیں لکھ چکے تھے۔ ان کے مضامین مختلف جرائد اور رسائل میں بھی شائع ہوئے تھے۔

مگر جناح کے دو قومی نظریے کی حمایت اور گاندھی کی مخالفت بھی ان کی مقبولیت کی ایک وجہ تھی۔ ڈاکٹر جی آر مدن لکھتے ہیں کہ پروفیسر نرائن نے ’گاندھی کی ’چرخہ اکنامکس‘ کی کھلے عام مخالفت کی تھی۔‘

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.