Spies who spied for Israel were executed in Gaza
Posted By: Amjad on 15-09-2025 | 12:18:38Category: Political Videos, Newsفلسطینی مزاحمت کے قریب سمجھے جانے والے سکیورٹی ویب سائٹ "المجد المنی نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی سکیورٹی اداروں نے غزہ شہر میں تین ایسے افراد کو سزائے موت دی جو قابض اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کے لیے جاسوسی کرتے تھے۔مزاحمتی سکیورٹی کے ایک اعلی ذریعے نے بتایا کہ ان میں سے ایک جاسوس نے اسی سال صہیونی انٹیلی جنس سے تعلقات قائم کیے اور انتہائی حساس و خطرناک مشنز میں شامل ہو کر مزاحمت کو بھاری نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔اس ذریعے نے کہا کہ مزاحمت کسی ایسے شخص کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی جو اپنے ضمیر کو بیچ کر اپنی قوم کے ہیروز کے خلاف دشمن کے لیے خنجر بنے۔گذشتہ ہفتے الجزیرہ ٹی وی نے بھی فلسطینی مزاحمت کے ایک سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے خبر دی تھی کہ قابض اسرائیل کے ایجنٹوں اور بھیس بدل کر آنے والے مستعربین کی ٹولیوں نے حالیہ دنوں میں غزہ کے اندر سے کئی مجاہدین کو اغوا کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ غدار ٹولے قابض دشمن کے لیے قیدی مجاہدین کے ٹھکانوں اور مزاحمتی سرنگوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے جیسے گھناونے کاموں میں ملوث ہیں۔ مزاحمتی قیادت نے واضح کیا کہ ان خائنین اور مستعربین کو کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا اور ان پر فوری و کڑی سزا نافذ کی جائے گی۔مزاحمت کے ایک اور سینئر سکیورٹی ذریعے نے گذشتہ جولائی میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے پاس جنگی منافع خوروں، منظم مافیا گروہوں اور قابض اسرائیل کے مخبروں کی ایک "سیاہ فہرست موجود ہے، اور سب کو منصفانہ عدالتی کارروائی کے بعد قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ اسی ماہ کی ابتدا میں تحریک مزاحمت اسلامی حماس کے ایک ذمہ دار نے بتایا تھا کہ قابض اسرائیل امدادی مراکز کو بھی جاسوس بھرتی کرنے اور ان سے رابطے قائم کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے، جبکہ نوجوانوں کو نشہ آور ادویات میں پھنسا کر انہیں سکیورٹی جال میں پھانسنے اور جاسوسی کے کام سونپنے کی کوشش کرتا ہے۔ قابض اسرائیل کی سرپرستی میں ایسی کئی گروہ بندیاں بنائی گئی ہیں، جن میں "یاسر ابو شباب کے نام سے سرگرم ٹولہ خاص طور پر رفح کے علاقے میں قابض دشمن کے لیے کام کرتا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











