Top Rated Posts ....
Search

Accepting the demands of the PCB chairman, referee Andy Pycroft has been removed from Pakistan's remaining matches. Indian media claims

Posted By: Khan on 17-09-2025 | 13:36:39Category: Political Videos, News


بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینڈی پائی کرافٹ کا بھارت کے خلاف میچ کے دوران رویہ جانبدارانہ تھا اور انہوں نے ٹاس کے وقت روایتی مصافحہ نہ ہونے دیا جو کھیل کی روح کے خلاف ہے۔اس حوالے سے پاکستان نے پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سیہٹانیکا مطالبہ کیا تھا۔تاہم اب اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بڑی کامیابی سامنے آئی ہے اور آئی سی سی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطالبات مانتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری اینڈی پائی کرافٹ تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے آج اعلیٰ حکومتی حکام سے بھی مشاورت کی تھی تاکہ اس صورت میں حکمتِ عملی بنائی جا سکے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.