Top Rated Posts ....
Search

National captain Salman Ali Agha's big statement ahead of Super Four match against India

Posted By: saam on 18-09-2025 | 11:13:53Category: Political Videos, News


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ مڈل اوورز میں اچھی بیٹنگ ہو تو اسکور کو 170تک لے جا سکتے ہیں۔ وہ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ایشیا کپ میں یو اے ای کی ٹیم کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف سپرفور میں چیلنج کیلئے تیارہیں تاہم ہم اب تک اپنا بیسٹ نہیں دے سکے۔کپتان نے کہا کہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کوبہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر مڈل اوورز میں اچھی بیٹنگ ہو تو ہم کسی بھی ٹیم کے خلاف اس اسکور کو 170 تک لے جا سکتے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی ہمارا میچ ونر اور ابرار احمد بھی ہر میچ میں اچھی بولنگ کررہے ہیں۔ادھر یو اے ای کے کپتان محمد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کم اسکور تک محدود کرنے کا کریڈٹ بولرز کو جاتا ہے۔ ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے لیکن کھیل کر تجربہ حاصل کیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.