Top Rated Posts ....
Search

Pakistan committed to promoting Saudi investment Prime Minister

Posted By: Akram Khan on 18-09-2025 | 11:15:44Category: Political Videos, News


وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ پاکستان سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ریاض آمد پر ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے شاندار استقبال پر دل سے شکر گزار ہوں، سعودی ائیر فورس کے طیاروں کا غیرمعمولی ائیر اسکارٹ پاکس سعودی تعلقات کی گہرائی کا عکاس ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سعودی افواج کا پرتپاک استقبال دونوں ملکوں کے باہمی احترام کی مثال ہے، ولی عہد محمد بن سلمان سے خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس دوران خطے کے مسائل اور دو طرفہ تعاون پر بات ہوئی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ولی عہد کی وژنری قیادت اور مسلم دنیا کے لیے خدمات کو سراہتا ہوں، پاکستان سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، میری دعا ہے کہ پاکستان سعودی دوستی نئی بلندیوں کو چھوئے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.