Naval Chief inaugurates new dental college and hospital building in Karachi
Posted By: Akram Khan on 20-09-2025 | 11:10:55Category: Political Videos, Newsچیف آف دی نیول سٹاف، ایڈمرل نوید اشرف، نشان امتیاز، نشان امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی میں ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی تعمیر صحت عامہ اور طبی تعلیم کے شعبوں میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ چیف آف دی نیول سٹاف نےطبی تعلیم میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر اظہارِ اطمینان کیا جب کہ جدید سہولیات سے آراستہ اِس عمارت کے قیام پر بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ افتتاحی تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ ادارہ اخلاقی و پیشہ ورانہ اقدار سے آراستہ ڈینٹل ماہرین تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر عہدیداران، میڈیکل، ڈینٹل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ممتاز ماہرین نے شرکت کی۔

Operation Al-Azm Continues in Balochistan
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged








