Top Rated Posts ....
Search

Influential herdsman subjected camel to the worst torture

Posted By: sardar on 20-09-2025 | 11:11:32Category: Political Videos, News


سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں بااثر وڈیرے نے اونٹنی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وڈیرے نے کھیت میں گھس کر پانی پینے والی اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی۔ اونٹنی کے مالک کا کہنا ہے کہ وڈیرے نے غصے میں آکر اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کر لاٹھیوں سے مارا۔ زخمی اونٹنی کو جب ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے اس کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میئر سکھر سے رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے کہا کہ جانوروں کے ساتھ اس طرح کی زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے چیئرمین ضلع کونسل سکھر کو اونٹ کا علاج کرانے کی ہدایت کردی۔ ادھر پولیس نے اونٹ کے مالک کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد تین ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.