Trust is essential at the national level, institutions should accept the decisions of the people - Maulana Fazlur Rehman
Posted By: Amjad on 20-09-2025 | 11:12:42Category: Political Videos, Newsسربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی سطح پر اعتماد ناگزیر ہے، ادارے عوام کے فیصلوں کو قبول کریں۔ شہر قائد میں امن مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پورے خطےمیں پاکستان معاشی لحاظ سے نیچے کی طرف جا رہا ہے، باقی سارے ممالک معاشی لحاظ سے اوپر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں میثاق پاکستان کا آئین ہے،آئین کی جب چاہے شکل بدل دیتے ہیں، ضیاالحق کےمارشل لا سے جمہوریت کی جدوجہد کررہا ہوں۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اگرسیاست دان استقامت کا مظاہرہ کریں تو ملک آگے بڑھ سکتا ہے، ادارے عوام کے فیصلوں کو قبول کریں، قومی سطح پرباہمی اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اختلاف رائے اپنی جگہ لیکن ملکی سلامتی کےمعاملے پر ہم سب ایک ہے، اگر امن نہیں ہوگا تو ملکی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔

Operation Al-Azm Continues in Balochistan
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged








