Pakistan-Saudi Arabia defense agreement is a manifestation of the unity of the Muslim Ummah and Pakistan's global role, Javed Iqbal Butt
Posted By: daga on 20-09-2025 | 11:13:26Category: Political Videos, Newsمدینہ منورہ/لاہور (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا تاریخی دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے عزت، قیادت اور عالمی سطح پر مضبوط دفاعی مقام کا مظہر ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ باہمی دفاعی ضمانت، حرمین شریفین کے تحفظ، عسکری تعاون، اسٹریٹجک اتحاد اور سعودی قیادت کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ اس معاہدے کے تحت اگر پاکستان یا سعودی عرب پر کوئی حملہ ہوگا تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ پاکستان کے لیے مقدس مقامات کے دفاع کی ذمہ داری ایک بڑا اعزاز ہے، جو اس معاہدے کی سفارتی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ جاوید اقبال بٹ کے مطابق مشترکہ تربیت، فوجی مشقیں، جدید اسلحہ سازی اور دفاعی ٹیکنالوجی میں اشتراک اس خطے کے استحکام کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ یہ معاہدہ اسرائیل اور بھارت جیسے دشمن عناصر کے خلاف ایک مضبوط مشترکہ محاذ تشکیل دے گا اور قطر، یمن و شام کی صورتحال میں مسلم اُمہ کے لیے ایک دفاعی حصار ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا پاکستان کی فوجی صلاحیت پر غیر متزلزل اعتماد اس معاہدے میں واضح نظر آتا ہے۔ البتہ اس پر مؤثر عملدرآمد، داخلی استحکام اور عالمی دباؤ کا مقابلہ بھی ضروری ہوگا تاکہ یہ معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد اور پاکستان کے عالمی کردار کو مزید مضبوط بنا سکے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











