Destruction in southern Punjab due to Sutlej and Chenab, second part of M5 also washed away
Posted By: Akram on 21-09-2025 | 11:19:20Category: Political Videos, Newsجنوبی پنجاب اور سندھ کے کئی اضلاع میں دریائے ستلج اور دریائے چناب کے سیلابی ریلے بدستور تباہی پھیلا رہے ہیں، جس کے باعث انسانی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ملتان کے قریب جلال پور پیروالا میں موٹروے ایم فائیو کا ایک اور حصہ شگاف پڑنے کے بعد تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ اس سے قبل موٹروے کا مغربی حصہ بھی سیلاب کی نذر ہو چکا ہے، جس کے باعث ملتان سے جھانگڑہ تک موٹروے آٹھویں روز بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ شگاف پر پتھر ڈال کر پانی کا بہاؤ کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ستلج کا پانی اب بھی تیز رفتار ی سے چناب کی طرف بہہ رہا ہے۔ علی پور میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ موضع گھلواں دوئم میں 15 سالہ کاشف گبول ڈوب کر جاں بحق ہوا جبکہ دوسرے واقعے میں راشن لینے گئے تین ماموں بھانجا، نادر، رستم اور حافظ بابر بھی سیلابی پانی کی لپیٹ میں آ کر ڈوب گئے۔ پاک فوج، ایدھی فاؤنڈیشن اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں لاشیں برآمد کر لیں۔ منچن آباد میں ستلج کے پانی سے 60 دیہات زیرِ آب ہیں، جہاں بستی ورکاں والی، بستی کھرلاں، بستی بھٹیاں اور بستی فاضل سمیت متعدد علاقے 6 سے 7 فٹ تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور متاثرہ دیہات تک زمینی راستے بحال نہیں ہو سکے۔ اسی طرح اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ میں بھی رابطہ سڑکیں بہہ جانے سے سینکڑوں مکانات، فصلیں اور باغات تباہ ہو گئے ہیں۔ متاثرین اپنے اجڑے گھروں کو دیکھ کر اشک بار ہیں جبکہ خواتین اور بچے سیلابی پانی سے گزر کر گھروں کو واپس جانے پر مجبور ہیں۔ دریائے سندھ کے کچے کے علاقوں میں بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ سیہون اور مانجھند تحصیل کے 70 سے زائد دیہات زیرِ آب ہیں جہاں کپاس، پیاز اور آلو سمیت سینکڑوں ایکڑ پر محیط فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ریسکیو اور ریلیف کارروائیاں جاری ہیں تاہم بیشتر مقامی رہائشی محفوظ مقامات پر منتقل ہونے سے انکار کر رہے ہیں۔ دریائے ستلج اور چناب میں کئی مقامات پر پانی کی سطح میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے لیکن پنجند، گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر بہاؤ اب بھی خطرناک حد تک بلند ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا تو متاثرہ علاقوں میں صورتِ حال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











