DG ISPR visits Cadet College Palandri, participants pay tribute to Pakistan Armed Forces
Posted By: tata on 21-09-2025 | 11:20:23Category: Political Videos, Newsڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ کیا، جہاں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست منعقد کی گئی۔ اس دوران معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پر شرکاء نے افواج پاکستان کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور وطن عزیز کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے کردار پر روشنی ڈالی، ملاقات میں کالج کے طلباء اور اساتذہ نے مدلل اور مفصل جوابات پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا شکریہ ادا کیا۔ پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو اور عزم نے ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دی ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت نے اگر دوبارہ کسی جارحیت کی کوشش کی تو اسے سخت ہزیمت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا، "کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے" اور پاکستان اور کشمیر ایک ہیں، انہیں کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی، قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق کشمیر ہمیشہ پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ خصوصی نشست میں شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمیں سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر کو بغیر تحقیق کے نہیں ماننا چاہیے اور ہمیں بطور ذمہ دار شہری ہر خبر کی حقیقت کا جائزہ لینا ضروری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے دفاعِ وطن کیلئے پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو جاننے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج پلندری کے پہلے شہید میجر رب نواز طارق کی عظیم قربانی پر فخر ہے اور وہ ہر طرح کی بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











