Power restoration report released in flood-affected areas of Punjab, Khyber Pakhtunkhwa and Sindh
Posted By: Akram on 22-09-2025 | 11:10:04Category: Political Videos, Newsصوبہ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی،سیلاب سے51گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے، 364فیڈر مکمل اور 217جزوی طور پر بحال ہوگئے ہیں ۔صوبہ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ3فیڈرز جزوی اور باقی سارے فیڈرز مکمل طور پر بحال ہوگئے ۔پیرکوسیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر پاور ڈویژن نے رپور ٹ جاری کردی ۔رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 58 مکمل اور 23 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے، فیسکو کے 10929 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباً 24 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے ۔لیسکو کے67متاثرہ فیڈرز میں سے66مکمل اور 1جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں، لیسکو کے 441متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباً 23 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے ،لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے لاہور،ننکانہ،شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہوگیاہے ۔رپورٹ کے مطابق میپکو کے 181متاثرہ فیڈرز میں سے 30 مکمل اور 144جزوی طور پر بحال ہوگئے ہیں ،میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔گیپکوکے کے 11گرڈز اور 103فیڈرزمتاثر ہوئے ، متاثرہ فیڈرز میں سے 101فیڈرز مکمل اور 2جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں، گیپکو کے 204 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق پیسکو کے 88 فیڈرز مکمل اور 3 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے ہیں، پیسکو کے زیرِ انتظام علاقے سوات، صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے ، ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18متاثرہ فیڈرز مکمل طور پر بحال ہوگئے ہیں۔ ہیزیکو کے زیرِ انتظام علاقے مانسہرہ کے 3متاثرہ فیڈر مکمل طور پر بحال ہوگئے ۔سیپکو کے زیرِ انتظام علاقے کے 44متاثرہ فیڈر عارضی طور پر بحال ہوگئے ہیں، مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے، مجموعی طور پر 364 فیڈر مکمل اور 217 جزوی طور پر بحال ہوگئے ہیں ۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












