Top Rated Posts ....
Search

Sahibzada Farhan's aggressive style, celebrates in "gun style" by hitting a six

Posted By: Amjad on 22-09-2025 | 11:10:46Category: Political Videos, News


پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان ایک بار پھر اپنی جارحانہ بیٹنگ اور منفرد جشن منانے کے انداز کے باعث خبروں کی زینت بن گئے۔ ایشیا کپ میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں صاحبزادہ فرحان نے بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو کو شاندار چھکا رسید کرکے 34 گیندوں پر ففٹی مکمل کی اور اس کے فوراً بعد بلا الٹا کر بندوق کا نشانہ باندھنے کا ایکشن کیا، جسے شائقین نے خوب سراہا۔ یہ اسٹائل کچھ حد تک پاکستانی بیٹر آصف علی کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے اس سے قبل افغانستان کے خلاف ایک میچ میں چھکے مارنے کے بعد اسی طرح کا اشارہ کیا تھا۔ صاحبزادہ فرحان کا یہ منفرد انداز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہا ہے، جہاں شائقین ان کے اعتماد اور بیٹنگ اسٹائل کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.