The United Arab Emirates has banned tourist and work visas for citizens of 9 African and Asian countries.
Posted By: Khan on 22-09-2025 | 11:11:56Category: Political Videos, Newsمتحدہ عرب امارات نے 9 ممالک کے لیے وزٹ اور ورک ویزوں پر پابندی لگا دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو اے ای نے 9 افریقی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں پر سیاحتی اور ورک ویزوں کے لیے درخواست دینے پر پابندی عائد کر دی۔جن ممالک پر یو اے ای کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان میں یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، افغانستان، یمن، لبنان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔امیگریشن سرکلر کے مطابق جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ، ان ممالک سے درخواستیں اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئی ہیں جن میں کوئی نیا سیاحتی یا ورک ویزا پروسیس نہیں کیا جا رہا۔یو اے ای حکام نے باضابطہ طور پر ویزا معطلی کے فیصلے کی وضاحت نہیں کی تاہم مبینہ طور پر سکیورٹی خدشات اور سفارتی تنا کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ یو اے ای نے ماضی میں بھی کچھ ممالک پر اس طرح کی پابندیاں عائد کی تھیں اور ایسی پالیسیوں پر سرکاری بیانات اکثر محدود رہے ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











