President Asif Ali Zardari and Prime Minister Shehbaz Sharif congratulate the Saudi leadership and people on Saudi Arabia's National Day.
Posted By: gaza on 23-09-2025 | 11:08:20Category: Political Videos, Newsصدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو قومی دن پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سعودی عرب نے اپنی قیادت کی بصیرت اور عزم سے ترقی و استحکام کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ اعتماد، عقیدت اور بھائی چارے پر مبنی ہے۔ خانہ کعبہ اور روضۂ رسول ﷺ کی موجودگی پاکستانی عوام کو سعودی عرب سے گہری روحانی وابستگی عطا کرتی ہے، جو اس دوستی کو غیر معمولی دوام بخشتی ہے۔ صدر مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حالیہ عرصے میں دونوں ممالک کے تعلقات نے نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔ دفاع اور سلامتی کے شعبے میں قائم ہونے والی نئی شراکت داری دونوں ممالک کے باہمی اعتماد کی مظہر ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ اسی طرح سعودی وژن 2030 کے تحت اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بڑھتا ہوا تعاون نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور ہر شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ مملکت سعودی عرب کو ترقی، خوشحالی اور عظمت عطا فرمائے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی اپنے پیغام میں سعودی قیادت اور عوام کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مذہب، تاریخ، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں اور یہ رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ وزیراعظم نے اپنے حالیہ سعودی عرب کے دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی قیادت کی محبت اور مہمان نوازی ناقابل فراموش تھی۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران سعودی قیادت کی طرف سے یکجہتی کا اظہار پاکستانی عوام کبھی نہیں بھولیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مملکتِ سعودی عرب کو ہمیشہ ترقی، استحکام اور عظمت عطا فرمائے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











