PML-N President Madina Jadid Iqbal Butt's congratulatory message on Saudi Arabia's 94th National Day, calling Pak-Saudi friendship eternal
Posted By: gazaa on 23-09-2025 | 11:10:56Category: Political Videos, Newsمدینہ منورہ/لاہور، (نمائندہ نوائے وقت) سعودی عرب کے یوم الوطنی پر جاوید اقبال بٹ کا تہنیتی پیغام، پاک-سعودی دوستی کو لازوال قرار دے دیا۔ مدینہ منورہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جاوید اقبال بٹ نے سعودی عرب کے 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر برادر اسلامی ملک کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات محض سفارتی نہیں، بلکہ عقیدت، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چاہے وہ معاشی بحران ہو یا قدرتی آفات، سعودی قیادت نے پاکستانی قوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ جاوید اقبال بٹ نے حالیہ پاک-سعودی دفاعی معاہدے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز قرار دیا اور کہا کہ حرمین شریفین کے دفاع کی ذمہ داری پاکستان کے لیے ایک عظیم اعزاز اور عالم اسلام کا اعتماد ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ دونوں ممالک کی قیادت کو استحکام، صحت اور کامیابیاں عطا ہوں، اور پاک-سعودی دوستی نسل در نسل مضبوط سے مضبوط تر ہو۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












