Senate Chairman decides not to accept resignations of PTI members
Posted By: Akram Khan on 24-09-2025 | 11:08:21Category: Political Videos, Newsپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینیٹرز کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کے اعلان کے بعد حکومت نے اپنی حکمتِ عملی واضح کر دی ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے فی الحال پی ٹی آئی سینیٹرز کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سینیٹ سیکرٹریٹ کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے طے کیا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹرز کی غیر موجودگی کے باوجود قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں پر باضابطہ منظوری تک انہیں کمیٹی چیئرمین کے طور پر تمام مراعات اور عہدے برقرار رہیں گے۔ اس دوران اپوزیشن ارکان کی عدم موجودگی میں کمیٹی اجلاسوں کی صدارت اپوزیشن کے کنونیئرز انجام دیں گے تاکہ پارلیمانی کارروائی متاثر نہ ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے مزید ہدایات حاصل کرنے کے بعد ہی استعفوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ پارٹی سطح پر رہنماؤں سے براہِ راست مشاورت کے بغیر استعفے منظور کرنے کا امکان نہیں ہے۔ اس دوران حکومت نے اپنے سینیٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں اور کورم پورا کریں تاکہ اپوزیشن کی غیر موجودگی کے باوجود قانون سازی اور پالیسی امور پر کام جاری رکھا جا سکے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











