Top Rated Posts ....
Search

Renowned cricket umpire Dicky Bird passes away

Posted By: Amjad on 24-09-2025 | 11:09:35Category: Political Videos, News


معروف کرکٹ امپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔ ڈکی برڈ، جو ٹیسٹ کرکٹ کے ایک مایہ ناز اور محترم امپائر کے طور پر جانے جاتے تھے، 92 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں ۔ برڈ کرکٹ کی دنیا میں اپنی خوش مزاجی، منفرد انداز اور 26 سالہ شاندار امپائرنگ کیریئر کی وجہ سے بے حد مقبول تھے۔ انہوں نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز (66) اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز (69) میں امپائرنگ کے ریکارڈ قائم کیے، جن میں تین کرکٹ ورلڈ کپ فائنلز بھی شامل ہیں۔ ڈکی برڈ نے 1975 میں کھیلے گئے پہلے ورلڈکپ فائنل میں بھی امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے. کرکٹ امپائرڈکی برڈ کی پیدائش برنزلے میں ہوئی اور وہ اپنی یارکشائر سے وابستگی پر ہمیشہ فخر کرتے تھے۔ انہوں نے یارکشائر اور لیسٹر شائر کی طرف سے کرکٹ بھی کھیلی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.